0
Tuesday 30 Jul 2024 11:28

اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے بعد جنوبی غزہ سے 20 شہداء کی لاشیں برآمد

اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے بعد جنوبی غزہ سے 20 شہداء کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ رفح اور خان یونس کے مشرقی علاقوں سے قابض اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد اب تک 20 شہداء کی لاشیں ملی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں ریسکیو اور اسپتال کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس اور رفح شہر کے مشرق میں بعض علاقوں سے اسرائیلی قابض فوج کے انخلاء کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 20 شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے یا عوامی سڑکوں سے دریافت کیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ممکنہ شہداء کی تلاش کے لیے گلیوں اور تباہ شدہ عمارتوں میں تلاش جاری ہے۔

آج صبح قابض فوج خان یونس کے بعض علاقوں سے پسپائی اختیار کر گئی، جن میں القرارہ اور بنی سہیلہ قصبات بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس نے غزہ میں اپنی افواج کی 3 بٹالین کو مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع بیت لید بیس پر بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے میں قابض فوج کے دستوں کے ایک حصے کو بیت لید بیس پر بھیجا گیا ہے۔ قابضین کے درمیان کل شام اس وقت ایک نیا بحران پیدا ہوگیا، جب اسرائیلی فوج کے محافظین متعدد فوجیوں کو گرفتار کرنے کے لیے بیٹ لیڈ بیس میں داخل ہوئے۔ اس اڈے میں محافظین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد انتہاء پسند آباد کار بھی ان فوجیوں کی گرفتاری کو روکنے کے لیے اڈے میں داخل ہوئے اور ایک بھرپور ہنگامہ آرائی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1151066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش