0
Wednesday 31 Jul 2024 12:02

اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فضل الرحمن

اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جے یو آئی اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ سے جب ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے، اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس شہادت پر آج قومی اسمبلی، سینیٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی قرادادیں پیش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اسماعیل ہنیہ کے بلندیٔ درجات کے لیے ملک بھر میں قرآن خوانی کی اپیل اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کیےجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1151076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش