0
Wednesday 31 Jul 2024 16:02

اسماعیل ھنیہ کی ٹارگٹ کلنگ ایک قابل نفرت اقدام ہے، ملیشیاء کے وزیراعظم

اسماعیل ھنیہ کی ٹارگٹ کلنگ ایک قابل نفرت اقدام ہے، ملیشیاء کے وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ ملیشیاء کے وزیراعظم "انور ابراہیم" نے کہا کہ فلسطین کے سابق وزیراعظم "اسماعیل ھنیہ" کا نفرت انگیز قتل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو روکنے کی ایک کوشش ہے جو گزشتہ سال سے جاری تھی۔ انور ابراہیم نے حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قتل اپنی انتہائی گھناؤنی نوعیت کا ایک ایسا منصوبہ ہے جو غزہ میں قتل عام کو روکنے کے لئے جاری گفتگو کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے اپنے FACEBOOK پیج پر صیہونی رژیم کے بِنا ٹرائل کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف غافل اور بے ضمیر افراد اسرائیل کی مجرمانہ جارحیت کو روکنے کے لئے اس رژیم پر دباؤ بڑھانا نہیں چاہتے۔ ملیشیاء کے وزیراعظم نے کہا کہ متعدد دہائیوں سے اب تک مصائب میں مبتلا فلسطینیوں پر اسماعیل ھنیہ کی شہادت گہرا اثر چھوڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بدنیت افراد جو ماضی میں اسماعیل ھنیہ کے ساتھ میری ملاقات پر تنقید کرتے تھے وہ ایک پُرامن مشرق وسطیٰ اور فلسطینی عوام کے حقیقی وقار کی بحالی کے لئے اُن (اسماعیل ھنیہ) کی کوششوں کے قدردان نہیں ہیں۔ میں اپنے ایک دوست، عزیز بھائی اور بہادر لوگوں کے مددگار کی موت کے غم میں سوگوار ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1151126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش