0
Wednesday 31 Jul 2024 17:30

اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت، امریکی مؤقف سامنے آگیا

اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت، امریکی مؤقف سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے 28 گھنٹوں بعد بالآخر ایران میں اسماعیل ہنیہ کی میزائل حملے میں شہادت پر آفیشلی ردعمل ظاہر کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نہ تو اسماعیل ہنیہ کے قتل کی کسی منصوبہ بندی سے آگاہ تھا اور نہ ہی براہ راست ملوث ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہیں معلوم، اسماعیل ہنیہ کے قتل کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ہم جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔

انتونی بلنکن نے کہا کہ امریکا ہمیشہ سے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتا آیا ہے اور اس بات سے قطع نظر کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی خبروں کا کیا اثر ہو سکتا ہے، امریکا اب بھی یہی سمجھتا ہے کہ جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے دباؤ جاری رکھنا اس وقت بہت ضروری ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی اپنے گھروں کی واپسی کے لیے جنگ بندی ضروری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے جنگ ہولناکی بیان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا ہر دن شدید اور خوفناک تکلیف میں گزر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1151140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش