0
Wednesday 31 Jul 2024 21:05

اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ نے شہادت قابل فخر قرار دیدی

اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ نے شہادت قابل فخر قرار دیدی
اسلام ٹائمز۔ اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ نے ان کی شہادت قابل فخر قرار دیدی۔ اسماعیل ہانیہ کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے سسر شہید ہونے والوں میں شامل ہو گئے۔ اللہ پاک ہماری قسمت بدلیں گے، ہمارا غم بہت بڑا ہے۔ آنکھیں اشک بار ہیں، ہمارا دل غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اللہ پاک ہمارے حالات بہتر کریں گے۔ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے نے والد کی شہادت پر کہا میرے والد ہر روز شہادت محسوس کرتے تھے، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر اونچا رکھتے ہیں، میرے والد کا وہ خواب پورا ہوا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1151162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش