0
Wednesday 31 Jul 2024 21:52

گوادر، انتظامیہ اور وائی بی سی کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسسٹنٹ کمشنر گوادر کا اعلان

گوادر، انتظامیہ اور وائی بی سی کے درمیان مذاکرات کامیاب، اسسٹنٹ کمشنر گوادر کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد زہری کے مطابق انتظامیہ نے بی وائی سی کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔ گرفتار مظاہرین کو رہا کر دیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے میڈیا کو بتایا کہ گوادر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جو کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ ضلع میں موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائے گا اور تمام راستوں سے رکاؤٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں بی وائی سی کی جانب سے دھرنا بھی ختم کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد زہری کے مطابق حق دو تحریک، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بی این پی عوامی کے مقامی قیادت نے مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1151176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش