0
Wednesday 31 Jul 2024 22:08

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، مزاحمت کا محاذ کمزور نہیں ہوگا، علامہ شبیر میثمی

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، مزاحمت کا محاذ کمزور نہیں ہوگا، علامہ شبیر میثمی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلامی مزحمتی تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں اسرائیلی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید مظلومین فلسطین کی ایک توانا آواز تھے انہوں نے تحریک آزادی فلسطین کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا، ان واقعات سے مزاحمت کا محاذ کمزور نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا، غاصب صہیونی ریاست کی نابودی قریب ہے، اسرائیلی دہشت گردی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیلی مظالم، بربریت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی عدالتیں اور اقوام متحدہ ایکشن لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، فلسطینیوں کی آہیں ان ظالموں کو نیست و نابود کردیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریگا کیونکہ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست ہے جبکہ اسرائیل ایک دہشتگرد تنظیم ہے جو فلسطین پر ناجائز قبضہ کرکے معصوم لوگوں کا قتل عام کررہا ہے، اسرائیل جتنی بھی کوشش کرلے وہ کبھی بھی فلسطینیوں کو شکست نہیں دے سکتا، بہت جلد اسرائیل کو فلسطین پر ناجائز قبضہ ختم کرنا پڑیگا ورنہ صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ اس کی مدد کرنے والے ظالم بھی صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1151182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش