اسلام ٹائمز۔ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اعلی کمانڈر فواد شکر جنہیں حاج محسن کے نام سے جانا جاتا تھا، حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈروں میں سے ایک تھے جو قدس شریف کی آزادی کے راستے میں شہید ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ نے شہید فواد علی شکر کو غیرقانونی صیہونی رژیم کے خلاف جنگ کے علمبرداروں میں سے ایک قرار دیا اور تاکید کی کہ حاج محسن نے اپنی آخری سانس تک جہاد سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔
لبنانی مزاحمت نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس عظیم جہادی کمانڈر کی شہادت مجاہدین کے لئے ثابت قدمی اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے اور اس عظیم کمانڈر کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے سمیت شہید فواد علی شکر کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بھی ایک مضبوط ترغیب ہوگی۔