0
Wednesday 31 Jul 2024 22:49

شہید اسمعیل ہنیہ کی ٹارگٹ کلنگ تل ابیب کی شکست کو کبھی بدل نہیں پائِیگی، فلسطینی تجزیہ کار

شہید اسمعیل ہنیہ کی ٹارگٹ کلنگ تل ابیب کی شکست کو کبھی بدل نہیں پائِیگی، فلسطینی تجزیہ کار
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی چینل الاقصی کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف فلسطینی تجزیہ کار محمد القیق نے اعلان کیا ہے کہ شہید اسمعیل ہنیہ کا قتل، غاصب اسرائیلی رژیم کی عظیم ناکامی اور ثالثوں و عرب حکومتوں کی کھلی توہین ہے۔

محمد القیق نے تاکید کی کہ یہ ٹارگٹ کلنگ 7 اکتوبر کی حقیقت کہ جو قابض صیہونیوں کی کھلی شکست ہے، کو ہرگز بدل نہیں سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹارگٹ کلنگ سے نیتن یاہو کا مقصد میدان ہائے جنگ کے اتحاد (وحدۃ الساحات) میں خلل ڈالنا اور اسرائیل کی کھلی شکست کو چھپانا ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی یہ بزدلانہ کارروائی جنگ غزہ کو جیتنے میں غیرقانونی صیہونی رژیم کی شدید ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1151192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش