اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عرب چینل الجزیرہ کے رپورٹر اسمعیل الغول اور فلسطینی فوٹوگرافر رامی الرافی آج شام غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ دونوں صحافی و فوٹوگرافر دوسرے صحافیوں کے ایک گروہ کے ہمراہ غزہ کی پٹی میں واقع سربراہ سیاسی بیورو حماس شہید اسمعیل ہنیہ کے گھر کے قریب ایک میڈیا رپورٹ تیار کر رہے تھے کہ غاصب صہیونی فوج نے ان پر حملہ کر دیا۔
فلسطینی صحافی اسمعیل الغول کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا آخری پیغام "الشاطی" کیمپ میں واقع شہید اسمعیل ہنیہ کے منہدم شدہ گھر کے قریب کھڑے فلسطینی بچوں کی تصاویر پر مشتمل ہے کہ جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں شہید اسمعیل ہنیہ کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔