0
Thursday 1 Aug 2024 01:05

ہم سپریم کورٹ کے قادیانی نواز فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سید ارشد سعید کاظمی

ہم سپریم کورٹ کے قادیانی نواز فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سید ارشد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جو شخص حضرت محمد(ص) کو آخری نبی نہیں مانتا ہم اسے مسلمان ہی نہیں سمجھتے، عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا جزو لازم ہے، یہ ملک اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے اور یہاں پر صرف اور صرف اسلام کی ہی ترویج و اشاعت کی اجازت ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج صاحبان نے اپنے آقاوں کی خوشنودی کے لیے اسلامیان عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے اور قادیانیوں کو مذہبی آزادی کی بنیاد بنا کر خلوتوں میں مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے حالانکہ قانون کی بنیادی منشاہے کہ جو جلوتوں میں جرم ہے وہ خلوتوں میں بھی جرم ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عدلیہ کے قادیانی نواز فیصلے کو فورا واپس لیا جائے اور فیصلہ دینے والے ججوں کے خلاف حکومت سپریم جوڈیشنل میں ریفرنس دائر کرے، یہ بات انہوں نے جامعہ انوارالعلوم میں تاجدار ختم نبوت (ص) کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر مولانا محمد سعید، مفتی محمد حسن خان، مفتی محمد امین، مولانا محمد اشرف، مولانا محمد شریف، مفتی محمد اکبر، مولانا راشد ممتاز، مولانا محمد اکبر، سید الطاف شاہ، مولانا فخر عباس کے ساتھ ساتھ کابینہ بزم سعید اور جامعہ کے تمام اساتذہ موجود ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1151221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش