0
Thursday 1 Aug 2024 10:58

سردار محمد ابراہیم خان کی الحاق پاکستان کے حوالے سے خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، راجہ فاروق

سردار محمد ابراہیم خان کی الحاق پاکستان کے حوالے سے خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی تحریک آزادی کشمیر، الحاق پاکستان کے حوالے سے خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں، آزاد کشمیر کے اندر جمہوریت کے قیام اور بنیادی انتظامی ڈھانچے کی تشکیل میں نامساعد حالات میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے، میرے والد بزرگوار اور غازی ملت کے درمیان قابل رشک تعلق رہا، اہلیان پونچھ اور ان کے اکابرین تحریک آزادی کے ماتھے کا جھومر ہیں، آزاد کشمیر کی تاریخ میں قائد ملت چوہدری غلام عباس، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان، سردار عبدالقیوم خان، سردار سکندر حیات خان جیسی قدآور شخصیات کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ غازی ملت کی برسی پر جاری اپنے خصوصی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ سردار محمد ابراہیم خان نے تحریک آزادی کے لیی اپنے اہل و عیال، بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر عظیم مقصد کے لیے جدوجہد کی، ان کے گھر مسلم کانفرنس کے ہونے والے اجلاس میں ہی کشمیریوں نے اپنے مستقبل کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا تھا۔ سردار محمد ابراہیم خان کے بڑے کارناموں میں سے ایک مظفرآباد کا بطور دارالحکومت انتخاب تھا، ایسے نابغہ روزگار لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں آج ان کی تعلیمات اور افکار کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1151277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش