0
Thursday 1 Aug 2024 17:41

اسمعیل ہنیہ کی شہادت مسلمانوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، ذبیح اللہ مجاہد

اسمعیل ہنیہ کی شہادت مسلمانوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، ذبیح اللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ طالبانی حکومت کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے سربراہ سیاسی بیورو حماس کی ٹارگٹ کلنگ کو عالم اسلام کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ھنیہ کی شہادت "دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم نقصان" ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمعیل ہنیہ ایک عقلمند و دانا رہنما تھے۔

طالبانی ترجمان نے بااثر جماعتوں بالخصوص اسلامی و عرب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں کو روکنے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ "اسرائیلی جرائم" کا تسلسل خطے کے ممالک کو غیر مستحکم بنا دے گا۔
خبر کا کوڈ : 1151351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش