0
Thursday 1 Aug 2024 18:00

جعلی صیہونی رژیم کے بیروت حملے میں ایرانی فوجی مشیر بھی شہید

جعلی صیہونی رژیم کے بیروت حملے میں ایرانی فوجی مشیر بھی شہید
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں تعینات ایرانی فوجی مشیروں میں سے ایک میلاد بیدی بھی بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں ہونے والے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مذکورہ صیہونی حملے کے اگلے روز اعلان کیا تھا کہ ایک عمارت پر اسرائیلی ہوائی حملے میں اس کے اعلی کمانڈر فواد شکر (حاج محسن) شہید ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میلاد بیدی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے نشانہ بننے والی عمارت میں موجود تھے جن کے جنازے کی شناخت بعدازاں کی گئی۔

میلاد بیدی کے بارے مزید اطلاعات ہنوز منظر عام پر نہیں آئیں۔

خبر کا کوڈ : 1151354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش