اسلام ٹائمز۔ پشاور کی تحصیل نوشہرہ کے علاقے گلبرگ ارمڑ کالونی کے مقام پر 2 بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے بچوں کو نکالنے کے بعد لواحقین کی موجودگی میں اسپتال منتقل کردیا، ڈوبنے والے بچوں میں 10 سالہ موسیٰ، 11 سالہ علی عمر شامل ہیں۔