0
Thursday 1 Aug 2024 19:55

اسرائیل کے تحفظ کے لیے 12 امریکی جنگی جہاز خلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے گئے

اسرائیل کے تحفظ کے لیے 12 امریکی جنگی جہاز خلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل کے تحفظ کے لیے 12 جنگی جہاز خلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فلسطینی تحریک حماس اور حزب اللہ کے سینیئر اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں جنگی جہازخلیج فارس اور بحیرہ روم بجھوا دیے۔ ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے جنگی بحری بیڑہ روز ویلٹ خلیج فارس کی طرف روانہ کر دیا۔ جنگی جہاز اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنائے گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین لینڈنگ بحری جہازوں اور دو تباہ کن جہازوں کے ایک گروپ کو 4,000 میرینز اور ملاحوں کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم کی طرف بھیجا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی جاسوس طیاروں کی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز جاری ہیں۔ واضح رہے حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ ایران کے شہر تہران کے ایک گیسٹ ہاؤس میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1151361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش