0
Thursday 1 Aug 2024 20:55

روہنگیائی نہیں بلکہ بی جے پی ملک کیلئے خطرہ ہے، کانگریس

روہنگیائی نہیں بلکہ بی جے پی ملک کیلئے خطرہ ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر نے ’اے این آئی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا ایک خطرہ ہوسکتا ہے لیکن بی جے پی یقینی طور پر ان کی غلط پالیسیوں، نفرت انگیز تقاریر اور ان کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کو اپنانے کے لئے خطرہ ہے۔ کانگریس رکن اسمبلی نے روہنگیا کی دراندازی کو روکنے میں ناکام رہنے پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی اہلیت پر بھی سوال اٹھایا۔ عبدالرشید مونڈل نے کہا ’’کیا قومی سرحد سب کے لئے کھلی ہے، بی ایس ایف سرحد پر کیا کر رہی ہے، ان پر لاکھوں روپے کیوں خرچ ہو رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر فورس کافی نہیں ہے تو ہماری سرحد کی حفاظت کے لئے فورس اور بٹالین میں اضافہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت چینی جارحیت کی تردید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہندوستان کی سرحد کی حفاظت میں ناکام رہی ہے تو حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، یہ عام لوگوں کا فرض نہیں ہے۔

بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے بارے میں مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی کے بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت پناہ دے گی اور شہریت نہیں دے گی، جب بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف تحریک کے دوران ہنگامہ خیز صورتحال ہوتی ہے، اس وقت کوئی نہ کوئی آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پناہ مانگے گا تو حکومت پناہ دے گی، شہریت نہیں دے گی۔ 1971ء میں بھی لاکھوں غیر ملکی ہندوستان آئے اور یہاں پناہ دی۔ روہنگیا دراندازی پر آسام کے وزیراعلٰی کے تبصرے پر بات کرتے ہوئے کانگریس رکن اسمبلی نے کہا کہ آسام میں حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اس لئے وہ مسلمانوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ میانمار یا دوسرے ممالک سے آ رہے ہیں، یہ ایک سیاسی بیان ہے کہ وہ مسلمانوں کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1151367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش