اسلام ٹائمز۔ بھارت کی پانچ بائیں بازو کی جماعتوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے لئے مختلف ہندوستانی کمپنیوں کو دئے گئے تمام برآمدی لائسنس اور اجازت نامہ منسوخ کرے۔ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے جمعرات کو بھارت کی پانچ بائیں بازو کی جماعتوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے لئے مختلف ہندوستانی کمپنیوں کو دئے گئے تمام برآمدی لائسنس اور اجازت نامہ منسوخ کرے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، انقلابی سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی)، آل انڈیا فارورڈ بلاک (اے آئی ایف بی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) لبریشن (سی پی آئی- ایم ایل) نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور فوری طور پر جنگ بندی اور 1947ء سے پہلے کی سرحدوں اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔
بائیں بازو کی جماعتوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی، آئی سی جے (انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس) کے فیصلوں اور فلسطینی عوام کے خلاف اس طرح کی نسل کشی میں اضافے کے پیش نظر، بھارت کی بائیں بازو کی جماعتیں سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، آر ایس پی، AIFB اور CPI-ML نے ہندوستانی عوام سے فلسطین کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان جماعتوں نے امریکہ کی حمایت سے اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی اور مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی پر زور دیا۔ ان جماعتوں نے اسرائیل پر فوجی پابندیاں عائد کرنے اور ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی درآمد و برآمد روکنے سمیت ہر قسم کے فوجی تعاون پر پابندی کا مطالبہ کیا۔