0
Thursday 1 Aug 2024 21:58
سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا غیر آئینی ہے

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آچکا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا غیر آئینی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھیں، اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس سمیت عدلیہ سے گزارش ہے اب فیصلے پر عمل درآمد کروانا آپ کی آئینی ذمہ داری ہے، یہ نشستیں ہماری ہیں اور ہماری ہی رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1151398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش