اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنلی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جان سے گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کورنگی نمبر چھ جمعہ گوٹھ میں مقتول کو ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل چھینتے ہوئے قتل کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، تاہم مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔