0
Friday 2 Aug 2024 00:12

جے یو آئی کا جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

جے یو آئی کا جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر حماس راہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پاکستانی مسلمان اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے جرم کی پاداش میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کے دکھ کو ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے، کارکن بھر پور مظاہروں کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور جے یو آئی کارکن اسرائیل اور اس کے حواریوں کو پیغام دیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، خطباء اپنی تقاریر میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں۔
خبر کا کوڈ : 1151422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش