اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے لاہور میں دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مہنگائی اور بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافے کیخلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دھرنا لاہور میں کس جگہ دیا جائے گا اس بات کا فیصلہ مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کہ جماعت اسلامی لاہور نے دھرنے کیلئے دو جگہوں کی نشاندہی کی ہے، ایک گورنر ہاؤس پہلی اور ایوان وزیراعلیٰ دوسری فیورٹ جگہ ہے، جہاں دھرنا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دھرنا اگلے ہفتے دیا جا سکتا ہے، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔