اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینیئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو ملک بھر میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر فلسطین کی مقاومت کے عظیم شہید حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی یاد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی خطابات کیے جائیں گے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے علمائے کرام خطبہ جمعہ کے دوران حماس کے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے، انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ نے اپنا پورا کنبہ مظلومین فلسطین کے لیے اللہ کی راہ میں قربان کردیا، اسرائیل عالم اسلام کے لیے ایک ناسور ہے جس کا جتنی جلدی وجود ختم ہو انسانیت کے لیے بہتر ہے۔ پاکستان کی پوری حماس اور فلسطینی مسلمانوں کے دکھ میں برابرکی شریک ہے۔