0
Friday 2 Aug 2024 14:15

لاہور، تکمیل پاکستان موومنٹ کے زیراہتمام  شہید ِاُمت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ

لاہور، تکمیل پاکستان موومنٹ کے زیراہتمام  شہید ِاُمت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تاریخی مال روڈ پر مسجد شہدا کے باہر شہید امت اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی شرکت  کی۔ چیئرمین تکمیل پاکستان موومنٹ سعد نذیرسمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں غائبانہ نماز جنازہ  کے موقع پر مسجد عمر بن عبدالوہاب دوحہ قطر میں ہونیوالی نماز جنازہ بھی براہ راست دکھائی گئی۔ تکمیل پاکستان موومنٹ کے کارکنان اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کرکے حماس کیساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روز حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کو تہران میں شہید کر دیا تھا۔ کل اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی جبکہ آج ان کی نماز جنازہ دوحہ قطر میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین دوحہ میں ہی کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1151511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش