اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیاگیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی دھرنا کا راولپندی کے لیاقت باغ میں تاحال جاری ہے۔