اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منصورہ لاہور میں حماس کے عظیم رہنما اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، خالد بٹ، سلیم غوری، احمد سلمان بلوچ نے شرکت کی۔ عابد میر، عامر نثار خان، رانا عمیر، مفتی محمد عمر، اظہر بلال، انجنئیر اخلاق احمد، چودھری ذوالفقار، مرزا عبدالرشید، محمود احمد، حسن اعجاز سمیت دیگر رہنماوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے فلسطین کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ’’
اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہانیہ کو شہید کرکے اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے، اسماعیل ہانیہ کی شہادت اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گی اور تحریک آزادی فلسطین ضرور کامیاب ہوگی۔