0
Wednesday 21 Aug 2024 16:05

ایران میں زائرین کی بس کے المناک سانحے پر انتہائی افسوس ہے، سینیٹر راجہ ناصر عباس

ایران میں زائرین کی بس کے المناک سانحے پر انتہائی افسوس ہے، سینیٹر راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اربعین حسینی پر کربلا معلی عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ اور تیس سے زائد زائرین کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے جس پر انتہائی افسوس ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں سینیٹر راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کو شہداء اور زخمیوں سے متعلق بلا تاخیر ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ لواحقین کو درپیش معلومات کے حوالے سے پاکستانی سفارت خانہ کو خصوصی ڈیسک اور دیگر سروسز کا فوری اعلان کرنا چاہئے۔ میری ایران کی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔ زخمیوں کی صحت و سلامت ، شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1155310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش