0
Wednesday 21 Aug 2024 19:07

راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی کشمیر آمد، کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا الائنس متوقع

راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی کشمیر آمد، کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا الائنس متوقع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے جوش و خروش کے بیچ کانگریس اور نیشنل کانفرنس انتخابی اتحاد (الائنس) کے لئے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں جماعتیں جلد ہی اتحاد کو حتمی شکل دیں گی۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی آج شام کشمیر پہنچے ہیں، وہ سرینگر کے بعد جموں میں بھی کانگریس لیڈران کے ساتھ ملاقات کے علاوہ کانگریس کی انتخابی مہم کا بھی باضابطہ آغاز کریں گے۔ این سی اور کانگریس نے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف متحدہ ہوکر الیکشن لڑے تھے۔ دنوں جماعتوں نے اسمبلی الیکشن کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو اتحاد کے لئے دو دور کی بات چیت کر چکی ہیں۔

کانگریس ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اتحاد کی تشکیل کے لئے چند عوامل پیش کیے ہیں جن میں پارٹی کی نشست کی جیت کی صلاحیت، حالیہ پارلیمانی انتخابات، ڈی ڈی سی انتخابات اور 2014ء کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا ووٹر فیصد شامل ہیں۔ غلام احمد میر نے کہا کہ بات چیت خوشگوار انداز میں جاری ہے اور امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد قائم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے مفادات کے لئے دونوں جماعتوں کو ’کچھ لینے اور کچھ دینے‘ پر راضی ہونا پڑے گا تاکہ فرقہ وارانہ جماعتوں کو حکومت سے باہر رکھا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ کشمیر وادی میں کچھ سیٹوں پر دونوں جماعتوں کے درمیان تنازعہ ہے جہاں کانگریس دیوسر، ڈورو، شالٹنگ، اور سوپور سمیت چار سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ نیشنل کانفرنس جموں میں کانگریس کو بڑی سیٹیں دینے کے لئے تیار ہے جہاں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کئی لیڈروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش