0
Thursday 22 Aug 2024 11:41

دہلی اور پنجاب کے بعد کشمیر میں بھی ہم مفت بجلی پانی دینگے، عمران حسین

دہلی اور پنجاب کے بعد کشمیر میں بھی ہم مفت بجلی پانی دینگے، عمران حسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں انتخابی بگل بج گیا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد کئی نئی پارٹیاں ریاست جموں و کشمیر کی سیاست میں قسمت آزمائی کے لئے تیار ہیں۔ ان پارٹیوں میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی شامل ہے۔ بدھ کو سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر کا الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑے گی۔ اس دوران انہوں نے ریاست میں حکومت بننے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ عمران حسین نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی اور جہاں بھی ہمارے پاس مضبوط امیدوار ہیں، جہاں بھی ہماری تنظیم مضبوط ہے، ہم بڑی طاقت کے ساتھ الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

عمران حسین نے کہا کہ آپ دہلی اور پنجاب حکومت کا کام دیکھیں، اروند کجریوال ماڈل ہندوستان میں واحد ماڈل ہے جو ڈیلیور کرتا ہے، ہم جو کہتے وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اروند کجریوال حکومت نے دہلی میں عالمی معیار کے اسکول بنانے کا کام کیا ہے، اب کشمیر میں بھی ایسا ہی کریں گے، مفت بجلی فراہم کرنے اور ہر شخص کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا کام بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محلہ کلینک بنانے پر کام کریں گے، جس طرح دہلی اور پنجاب میں محلہ کلینک بنائے گئے ہیں، ہم یہاں بھی بنائیں گے تاکہ یہاں کی عام عوام کو بغیر پریشانی کے صحت کی خدمات حاصل ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1155470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش