0
Thursday 22 Aug 2024 11:43

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام ممبران کی منظوری دیدی

ایرانی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام ممبران کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ ایران کی پارلیمنٹ نے صدر مسعود پزیشکیان کی نامزد کابینہ کے تمام ممبران کی منظوری دیدی۔ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک خاتون وزیر سمیت 19 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے اجلاس کے پانچویں اور آخری روز اہلیت، صلاحیت اور سابقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد صدر پزیشکیان کی نامزد کابینہ ارکان کی منظوری دی۔ ایران کی 12 ویں پارلیمنٹ کے 288 ممبران نے ووٹ کے ذریعے چودھویں حکومت کی نامزد کابینہ کی منظوری دی۔
 
 اس موقع پر صدر پزیشکیان نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے سامنے نامزد وزراء کے حق میں دلائل پیش کیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سید عباس عرقچی وزارت خارجہ، بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ ڈیفنس اور سید اسماعیل خطیب انٹیلی جنس کی وزارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ منظوری کے بعد امین حسین رحیمی وزیر انصاف، عبد الناصر ہمتی وزیر خزانہ اور سکندر مومنی وزیر داخلہ ہوں گے۔
 
 پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19 رکنی کابینہ کے ارکان میں علی رضا کاظمی، ستار ہاشمی، محمد رضا ظفر قندی، احمد میداری، غلام رضا نوری قزلجح، خاتون رکن فرزانہ صادق اور سید محمد اتباک کے نام شامل ہیں۔ سید سیمائی صراف، سید عباس صالحی، سید رضا صالحی امیری، محسن پاکنیجاد، عباس علی آبادی اور احمد دونیہ مالی کے نام بھی نئی کابینہ کے ارکان میں شامل ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے مجوزہ وزراء کی اہلیت پر بحث شروع کی تھی اور جائزہ اجلاس کئی دنوں تک جاری رہنے کے بعد منگل کو اختتام پذیر ہوا۔ 
 
پزشکیان نے اپنی حلف برداری کی تقریب کے تقریباً دو ہفتے بعد 11 اگست کو ایرانی پارلیمنٹ میں اپنے وزراء کے انتخاب کی فہرست پیش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صدر کی مجوزہ کابینہ کے تمام وزراء نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 1155490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش