0
Thursday 22 Aug 2024 16:50

عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے، جمہوری وطن پارٹی

عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے، جمہوری وطن پارٹی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان میر شمس کرد نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے متعلق فیصلہ انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ووٹوں کی تصدیق نہ کرنے کا مقصد صرف اور صرف فارم 47 کے امیدواروں کو تحفظ دینا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں انصاف کا معیار پست ہے۔ جس کے نتیجے میں عدالتی درجہ بندی میں پاکستان سب سے نیچے نظر آتا ہے، جو سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پارٹی کسی صورت عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی، بلکہ اس سطح پر ان کو بے نقاب کرکے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1155537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش