0
Thursday 22 Aug 2024 21:49

قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
اسلام ٹائمز۔ نیپال جانے والے قطر ائیرویز کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈور جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔ پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجےجناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ 37 سالہ نیپالی شہری سنتوش کمار کی طبیعت بگڑنے پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1155591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش