0
Thursday 22 Aug 2024 22:00

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کوشش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کوشش کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے اور پھر وہ سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنے والے تھے۔ ملزمان کے سامان سے سینیگال کے ویزے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان نے بائیس لاکھ کے عوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کیے تھے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش