0
Thursday 22 Aug 2024 22:37

شمالی فلسطین میں آگ سے 20 ہزار ہیکٹر اراضی تباہ، معاریو

شمالی فلسطین میں آگ سے 20 ہزار ہیکٹر اراضی تباہ، معاریو
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین کے تقریباً 20 ہزار ہیکٹر اراضی آگ کی نذر ہو چکی ہے، جو کہ ایک بے مثال مقدار ہے۔ فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی اخبار معاریو نے گذشتہ 320 دنوں میں حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں پھیلنے والی وسیع اور شدید آگ پر رپورٹ کی اور لکھا کہ جنگوں کے دوران اس قدر آتش‌سوزی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شمالی علاقوں میں سال کے آغاز سے جلنے والے علاقوں کا رقبہ پچھلی آتش‌سوزیوں کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ ہے، اور اس کے نقصانات بھی جنگ لبنان دوم (2006) اور الکرمل کی آتش‌سوزی (2010) سے کہیں زیادہ ہیں۔

معاریو نے لکھا کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں آگ کی شدت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، اب تک شمالی علاقوں میں صرف 200 ہزار دونم (20 ہزار ہیکٹر) آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس سلسلے میں "الجلیل" کے علاقائی کونسل کے صدر نے اسرائیلی چینل 14 کو بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے اور شمالی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال ہر دور سے زیادہ کمزور ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش