اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی وزارت صحت نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم کے نتیجے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 200 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 نئے جرائم کا ارتکاب کیا، جن کے نتیجے میں 42 افراد شہید اور 163 زخمی ہوئے۔ ابھی بھی بہت سے متاثرین ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان تک امداد پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ اس جنگ کے 321 دن گزرنے کے بعد شہداء کی تعداد 40,265 اور زخمیوں کی تعداد 93,144 تک پہنچ گئی ہے۔ آج اسرائیلی حملوں کا زیادہ تر مرکز النصیرات کیمپ، بیتلاہیا، المغازی کیمپ اور حیالزیتون کے علاقے تھے۔