0
Thursday 22 Aug 2024 23:53

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پر حملہ، 11 اہلکار شہید

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس ٹیم پر حملہ، 11 اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا، حملے میں 11 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے چھٹی سے واپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کردیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1155609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش