0
Friday 23 Aug 2024 08:11

لاہور میں چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، روڈ میپ جاری

لاہور میں چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، روڈ میپ جاری
اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسینؑ اورعرس داتا گنج بخشؒ کے موقع پر سٹی پولیس نے روڈ میپ جاری کردیا ہے۔24 اور 25 اگست کو اردو بازار سے زائرین چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک سے دربار آ سکیں گے۔ 26 اگست کو زائرین اردو بازار سے ہوتے ہوئے ٹبہ بابا فرید ریٹیگن روڈ سے دربار آ سکیں گے۔ 26 اگست چہلم پر عزاداراردو بازار سرکلر روڈ سے بھاٹی چوک کربلا گامےشاہ پہنچیں گے۔ 24، 25 اور26 اگست کو زائرین ٹیکسالی چوک آزادی فلائی اوور سے دربار آ سکیں گے۔ سگیاں آؤٹ فال روڈ کی جانب سے زائرین ٹبہ بابا فرید سے داتا دربار آ سکیں گے۔

24، 25 اگست کو ضلع کچہری سے آنیوالے زائرین لوئر مال روڈ سے عرس میں شامل ہونگے۔ 26 اگست کو ضلع کچہری سے آنیوالے ریٹی گن روڈ ٹبہ بابا فرید سے عرس میں شامل ہونگے۔ 26 اگست کوعزادار ضلع کچہری سے لوئر مال روڈ سے جلوس چہلم میں شامل ہونگے۔ 26 اگست کو عزادارٹیکسالی چوک سے اونچا چیت رام براستہ اندرون بھاٹی گیٹ جلوس میں شامل ہونگے۔ ایس پی سٹی کیپٹن(ر)قاضی علی رضا  کا کہنا ہے کہ ہر پوائنٹ پر پولیس کیساتھ ممبر امن کمیٹی زائرین اورعزاداروں کی رہنمائی کرینگے، چہلم اور عرس کے پروگرام کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1155648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش