0
Friday 23 Aug 2024 20:04

پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکووں کے سر کی قیمت مقرر کر دی

پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکووں کے سر کی قیمت مقرر کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح خطرناک ڈاکو کے گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 1155649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش