اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوسوں اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او لاہور کو سکیورٹی امور سے متعلق کئے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی سی پی او کو بتایا گیا کہ چہلم امام حسینؑ کے جلوس کی سکیورٹی پر06 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز، 79 ایس ایچ اوز، 297اپر سبارڈنیٹس اور3800 سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔