0
Friday 23 Aug 2024 11:56

پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا

پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں تعینات پولیس فورس کو اسلحہ ساتھ رکھنے سے روک دیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق اضلاع کے سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت ایس ایس پیز کے علاوہ کسی افسر کو مسلح گارڈ بھی ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان افسران کے علاوہ کوئی افسر یا اہلکار مسلح نہیں رہیگا۔ مراسلہ سی سی پی او لاہور، آر پی او، سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے آر پی او اور سی پی اوز سمیت اضلاع کے ڈی پی اوز کو ارسال کر دیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی پولیس افسران اور فورس کو امن و امان ڈیوٹی کے دوران اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ صرف مجاز افسران سی پی او، ایس ایس پیز اضلاع کے ڈی پی اوز اپنے ہمراہ مسلح پولیسں گارڈ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1155669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش