0
Friday 23 Aug 2024 12:02

لاہور، جی سی یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی

لاہور، جی سی یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے لڑکیوں کے جینز پینٹ پہننے پر پابندی عائد کر دی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق میل سٹوڈنٹس ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، انٹرمیڈیٹ کے تمام سٹوڈنٹس یونیفارم لازمی پہنیں گے۔ تمام طلباء یونیورسٹی آئی ڈی کارڈ کلاس رومز، یونیورسٹی کی حدود میں لازمی پہنیں گے، ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ طلباء کی جانب سے انتظامیہ کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ مغربی کلچر معاشرے میں بے راہ روی کو فروغ دیتا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈریس کوڈ کا اجراء لائق تحسین فیصلہ ہے، جس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے بھی اپنی مشرقی اقدار کو فروغ دیں اور مغربی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1155670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش