اسلام ٹائمز۔ طالبان کیساتھ تعلقات کے الزام پر فیصل امین گنڈاپور ہتک عزت کیس میں بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ پشاور کی سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین کے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو 10 کروڑ ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ نے ان پر اور ان کے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں کہ ہم طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ الزامات سے درخواست گزار، ان کی فیملی اور گنڈاپور قبیلے کی توہین ہوئی ہے۔ عدالت بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو طلب کرے اور ان سے پوچھا جائے کہ بے بنیاد بیان کیوں دیا۔؟ جس پر عدالت نے بریگیڈئیر (ر) محمود شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔