اسلام ٹائمز۔ ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ حسن سلاریہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس زیر تعمیر سیٹلائٹ کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ 13 سیٹلائیٹس مکمل ہو چکے ہیں اور لانچ کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 ویں حکومت کے آغاز میں زیر تعمیر سیٹلائٹ کی تعداد مجموعی طور پر 8 تھی آج 30 تک پہنچ گئی ہے جو خلائی میدان میں ایران کی ترقی کو طاہر کرتی ہے۔ ایرانی خلائی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقامی سیٹلائٹس کے ڈیزائن اور تعمیر کیلئے نجی شعبے کے ساتھ 4 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے چابہار خلائی اڈے کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔