0
Friday 23 Aug 2024 14:27

پاکستان میں منکی پاکس کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا دوسرا کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ ہوا ہے، کیس خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا، پشاور ایئرپورٹ پر جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہیلتھ ڈیسک نے مریض کو بروقت اسپتال منتقل کیا۔ وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کے مطابق وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے، تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ کا عملہ ایئرپورٹس اور انٹریز پوائنٹس پر مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1155714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش