0
Friday 23 Aug 2024 17:57

کراچی، شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار

کراچی، شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گلشن اقبال سے کارروائی کر غیرقانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے اور اس کے عوض بھاری رقوم بٹورنے والا ٹریول ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گلشن اقبال میں واقع بلیو اسکائی ٹریول اینڈ ٹورز ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران خلیل شہزاد نامی ملزم کو گرفتار لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے اور گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 عدد پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش