0
Friday 23 Aug 2024 20:00

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک گھر اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنانی میڈیا نے آج (جمعہ) دوپہر اطلاع دی کہ یہ گاڑی اور گھر جنوبی لبنان کے علاقے "عیتا الجبل" میں ایک اسرائیلی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنائے گئے ہیں۔ لبنان کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرون سے دو میزائل مذکورہ گاڑی اور گھر کی طرف فائر کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق، اس حملے کے فوراً بعد امدادی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں دو لبنانی شہری، جن میں ایک 7 سالہ بچہ بھی شامل ہے، شہید ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے صہیونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر حملے تیز ہو گئے ہیں۔ صہیونی فوج نے گزشتہ دنوں میں کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جنوبی لبنان میں نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ان صہیونی حملوں کے جواب میں کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1155783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش