0
Saturday 24 Aug 2024 08:50

مائیں اپنے بچوں کو سیرت النبی(ص) پر عمل کرنا سکھائیں، نبیرہ عندلیب نعیمی

مائیں اپنے بچوں کو سیرت النبی(ص) پر عمل کرنا سکھائیں، نبیرہ عندلیب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کی ناظمہ و سابق ایم پی اے نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کوسیرت النبی(ص) پر عمل کرنا سکھائیں، سیرت البنی(ص) میں خواتین کیلئے احترام، عزت، وقار اور حیات کا پیغام موجود ہے۔ آج انسان کے مسائل کا حل سیرت البنی(ص) پرعمل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ مدارس نے ہمیشہ معاشرے کو تربیت یافتہ خواتین دی ہیں ان کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ میں سیرت النبی(ص) کوئیز مقابلہ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیرت النبی کوئیز میں 16 مدارس کی 48 طالبات نے حصہ لیا۔

جامعہ نعمانیہ رضویہ لال پل کی طالبہ بسمہ،  ثناء واصف، بسمہ معراج نے پہلی پوزیشن حاصل کی، سراجیہ نعیمیہ کی طالبات کرن شہزادی، زنیرہ الیاس، مصباح معراج نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جامعہ تعلیم القرآن للبنات شاہدرہ کی طالبات مائکہ ریاض، مسکان فیصل اور اقراءریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ فیض مدینہ کی پرنسپل معلمہ خالدہ نورین نے کوارڈینٹرکی ذمہ داری نبھائی۔ پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات اور حصہ لینے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے اور اختتام پر ملک وقومی کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1155847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش