0
Saturday 24 Aug 2024 19:11

پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف ریاست کرناٹک میں زبردست احتجاج

پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف ریاست کرناٹک میں زبردست احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے بیدر شہر میں یونائیٹڈ مسلم فورم کل جماعتی تنظیموں کے جانب سے رام گیری گرو نارائن کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ یہ احتجاج اندرون نئی کمان سے ایک جلوس کی شکل میں نکالا گیا۔ یہ جلوس یہاں سے نکل کر بسویشور چوک، مہاویر چوک، بھگت سنگھ چوک، امبیٹکر چوک سے ہوتے ہوئے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچا۔ جہاں ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں رام گری مہاراج کی جا نب سے پیغمبر محمد (ص) کی شان میں گستاخی کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سخت مذمت کی گئی ہے۔ اس موقعے پر مسلم رہنماؤں کی جانب سے بتایا گیا کہ دو مذاہب کے درمیان جان بوجھ کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے مذہبی انتشار اور غصہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اس کو روکنے کے لئے رام گری مہاراج کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ پھر کوئی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑنے کی کوشیش نہ کرے۔

راج نارائن کے بیان اور بدتمیزی کی وجہ سے کرناٹک کی تمام مسلم کمیونٹی بالخصوص بیدر ضلع کی عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنوچی ہے۔ اس موقع پر بلدیہ چیئرمین محمد غوث، سید سراج مولانا نظامی، مولانا فیاض نظامی، مولانا غفار قاسمی، مولانا عتیق الرحمن، فیاض احمد، عبدالعزیز منا، سید مبشیر علی، ابو سید، سرفراز ہاشمی، مرزا صفی اللہ بیگ، شاہین پٹیل، محمد جاوید احمد، محمد جواد احمد، نثار احمد، سید ذیشان ہاشمی، محمد ساجد، محمد نثار احمد، محمد وسیم کرمانی کے علاوہ سینکڑوں فرزاندان توحید موجود تھے۔ جنہوں نے اپیل کی کہ ایسے لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کرنا چاہیئے اور شہر کی پُرامن فضا کو بگڑنے نہیں دینا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1155907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش