0
Saturday 24 Aug 2024 19:09

بلاول بھٹو زرداری کی پشین دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بلاول بھٹو زرداری کی پشین دھماکے کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں دہشت گردانہ دھماکے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ  و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس بزدلانہ فعل میں ملوث مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مستحکم مستقبل کے لیے خطے کو دہشتگردی سے پاک کرنا ناگزیر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بچوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش