0
Saturday 24 Aug 2024 19:24

حساس ادارے کے نام شہریوں کو اغوا اور تاوان وصول کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

حساس ادارے کے نام شہریوں کو اغوا اور تاوان وصول کرنے والا شاطر ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سخت جدوجہد کے بعد حساس اداروں کے نام پر معصوم شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منصور حسن ولد سید نگار احمد کے نام سے ہوئی جو لوگوں کو اغوا کرتا تھا اور بعدازاں مغوی کے اہلخانہ کو حساس ادارے کا افسر بن کر کال کرتا اور مغوی کو چھڑانے کے عوض بھاری رقم کا تقاضہ بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم مغوی کی رہائی کے عوض رقم نہ دینے پر اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم انتہائی شاطر ہے جسے گزری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سخت جدوجہد کے بعد اپنے جال میں پھنسا کر گرفتار کیا جبکہ گروہ میں شامل ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کے خلاف گزری تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے جس مین ملزم منصور حسن نے ایک شہری کو اغوا کرکے اس کے چچا سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا بعدازاں 10 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد مغوی شہری عاشر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1155961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش